تانبے کی قیمتیں 5ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

78

لندن۔ 05 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتیں 5ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5,543 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔