نوشہرہ ورکاں ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں ،مجلس علماء نظامیہ پاکستان اورمصطفائی تحریک کے زیراہتمام ڈوگرانوالہ ملہیاں میں علاقہ کے علماء کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں جمادی الثانی کے حوالے سے محافل تاجدار صداقت سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے باہم گفت و شنید ہوئی۔ علماء نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق خلیفہ اول بلا فصل ہیں آپ نے سب سے پہلے ختم نبوت پہ پہرہ دیا ۔
فتنوں کے اس دور میں رد رافضیت انتہائی اہم ہے، اہل سنت صحابہ اور اہل بیت سے محبت کرتے ہیں۔ پورے علاقے میں محافل تاجدار صداقت کا انعقاد کیا جائے گا ۔مفتی نویداصغر فاروقی ناظم اعلیٰ مجلس علماء نظامیہ ضلع گوجرانوالہ نےخصوصی شرکت کی، مفتی محمد نوید اصغر فاروقی نے آنیوالے معزز مہمانوں کی مہمان نوازی کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔