سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں منگل آخری دن ہے، نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، ترجمان مذہبی امور

140

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں ایک دن باقی رہ گیا، (کل) منگل کو بھی نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، اب تک وصولی ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 74 ہزار 337 ہو گئی۔

پیر کو حج درخواستوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان مذہبی امور نے جاری بیان میں کہا کہ درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں 2 لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے، دوسری قسط 4لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے 10روز کے اندر جمع ہوں گی جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔