تلہ گنگ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ثاقب ترازی نے پیر کے روز نیو لاری اڈہ ، پرانا لاری اڈہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے اور ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فلنگ پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ثاقب ترازی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، کسی کو ان کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔