بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد میں آٹھواں اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا

159

حیدرآباد۔ 10 دسمبر (اے پی پی):بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد میں آٹھواںسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا۔تقریب کے مہمانِ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر تھے جبکہ پرنسپل ایس ایس ٹی راشد آباد رٹائرڈ ائیر وائیس مارشل طاہر عبدالمجید رانجھا نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد نے کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز قوم کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے، کالج کی طالبات نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں اپنے آپکو منوایا ہے اور ملکی و صوبائی سطح کے مختلف مقابلوں میں کالج کی طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، کالج کے بورڈ آف گورنر کے ممبران صدر الدین میمن، میر محمد سیال، مختلف گرلز کالجز کی طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس سے قبل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی کارکردگی اور طلباء کی تعلیمی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی۔