کلرسیداں۔ 10 دسمبر (اے پی پی):تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کا کلر سیداں شہر میں ٹائر شاپ پر چھاپہ ،ٹائر شاپ پر پرانے ٹائروں کو مچھروں نے اپنی آماجگاہ بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے ڈینگی جیسی موذی مرض کے پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہوسکتا ہے ، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ٹائر شاپ کے مالک کیخلاف ضروری کارروائی کی سفارش کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے استغاثہ مرتب کر کے تھانہ کلرسیداں ارسال کر دیا۔