لکی مروت یونیورسٹی اور ڈگری کالج حیات آباد کے طلباء و طالبات نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی

191

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے 11 ویں اجلاس میں لکی مروت یونیورسٹی اور ڈگری کالج حیات آباد کے طلباء و طالبات نے کارروائی دیکھی ۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے دوران اجلاس اعلان کیا کہ ہماری مہمانوں کی گیلری میں آج لکی مروت یونیورسٹی اور ڈگری کالج حیات آباد کی طلباء طالبات اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے آئے ہیں جس پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔