راولپنڈی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

136

راولپنڈی۔ 11 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر کے نقدی ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل ،چھینی گئی رقم 9500 روپے اور 13 موبائل فون برآمد ہوئے ،گرفتار ملزمان میں کاشف اور سلمان شامل ہیں۔دریں اثناء پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی گینگ کے ملزمان یوسف اور نوشیروان گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گیٔ رقم 26 ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پرشناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے اورشہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔