22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںمولانا فضل الرحمان کا امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کے بھائی کی وفات...

مولانا فضل الرحمان کا امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مولانا غلام سرور لنجار کی جملہ عبادات اور خدمات کو قبول فرمائے، مولانا مرحوم کی تدریسی خدمات قابل تحسین ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت اور اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ کریم سب کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں