کلہاڑیوں کے وار سے دو افرادکو قتل اورا یک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا

130
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 13 دسمبر (اے پی پی):ملتان کے علاقہ کوٹ گجراں بدھلہ روڈ پر گھر میں کلہاڑیوں کے وار سے دو افراد کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات کو رات گئے کوٹ گجراں میں واقع گھر میں نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔

حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے دوافراد کو قتل کیا۔ مقتولین میں45 سالہ منشاء ولد اشرف اور27 سالہ امجد ولد عابد شامل ہیں جبکہ20 سالہ محمد شعیب ولد محمد عابد شدید زخمی ہواہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق تین نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر کلہاڑیوں کے وار سے دو افراد کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔ریسکیو اہلکاراور متعلقہ پولیس وقوعہ کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچے۔

زخمی شخص کو فوری طبی امداد دیکر مزید علاج معالجہ کیلئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئےنشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ پولیس نے وقوعہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے اور مقدمہ درج کر کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔