پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

98

کراچی ۔ 5 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر 50 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تاہم انڈیکس 49800 پوائنٹس سے بڑھ کر 49800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے میں مجموعی حجم 97 کھرب سے بڑھ کر 98 کھرب روپے پر جا پہنچا۔ توانائی، سیمنٹ، اسٹیل بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49300، 49400، 49500، 49600، 49700 اور 49800 پوائنٹس کی 6 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔