ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیتو ناکاﺅکا ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرزکے سالانہ اجلاس سے خطاب

119
APP52-06 YOKOHOMA: May 06 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar attending the CNBC Debate-Asia’s Economic Outlook: Talking Trade on the margins of 50th annual meeting of ADB’s board of governors. APP

یوکوہاما۔ 06مئی(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیتو ناکاﺅ نے کہا ہے کہ خطے میں 2030کے دوران سالانہ توانائی ٹرانسپورٹ ، ٹیلی مواصلات اور پانی کے شعبہ میں ایک کھرب 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرزکے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بینک کی مستقبل کی ترجیحات بالخصوص انفراسٹرکچر سمیت اہم ترجیحات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ترقی کے تسلسل کیلئے پہلے کا لگایا گیا تخمینہ اب دوگنا ہوگیا ہے ۔