ہری پور،مختلف تھانوں کی پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اسلحہ برآمد، مقدمات درج

108
FIR

ہری پور۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ہری پورکےمختلف تھانوں کی پولیس نےسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدکیا ہے۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔تھانہ ٹی آئی پی ،تھانہ غازی ،تھانہ کوٹ نجیب اللہ ،تھانہ حطار اور تھانہ خانپور پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 230 گھروں کی چیکنگ کی گئی۔

گھروں غیر قانونی اسلحہ1 رائفل ،12 بندوقیں ،9 پستول اور مختلف بور کے 275 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 8 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 4 مقدمات کا اندراج کیا ۔4 مشتبہ افراد کے خلا ف انسدادی کارروائی عمل میں لائی ۔