وزیراعظم نے زیر تعمیر جدید اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا

101
APP44-06 ISLAMABAD: May 06 – Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif being briefed about Metro Bus Link project for New Islamabad International Airport. APP

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کے کام کے میعار پر سمجھوتہ کئے بغیر جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ہفتہ کو زیر تعمیر جدید ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں منصوبہ کے جاری کام میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان نے اتھارٹی کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ وزیراعظم کا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوائی بازی سردار مہتاب احمد خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔