سرگودھا۔ 15 دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔جامعہ سرگودھا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 23دسمبر2024سے لے کر 27دسمبر2024بروز جمعہ تک تدریسی سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ تعطیلات کے بعد کلاسز کا آغاز30دسمبر 2024ء بروز سوموار سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پرنسلپز،ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز، کالجز کے انچارج صاحباب، سکول، انسٹیٹیوٹ اور تدریسی شعبہ جات انتظامی ذمہ داریوں کو سر انجام دینے کے لیے کھلے رہیں گے۔ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران لائبریریاں بھی کھلی رہیں گی۔