لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

124
weather

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح/رات میں شمال، مشرقی اورجنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی وجنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دھند چھائی رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 05اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب30 رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 170فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 200،پاکستان انجینئرنگ سروسز 184،سی ای آر پی259،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 205،عسکری ٹین193،پاور زون 176،چٹھہ پارک 193اور طفیل روڈ پر 185ریکارڈ کیا گیا ۔