تہران ۔ 06 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم ملائیشیا کو ہرا کر ایشین مینز انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے ملائیشیا کو 3-1 سیٹس سے شکست دی۔ ایران میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پول ای کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا