پشاور۔06 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دیمک زدہ خوابوںکے راستوںمیںکوئی رکاوٹ نہیںبنتا،عمران نیازی کے خواب دیمک زدہ ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جلسوں میں ٹھاٹھے مارتاعوام کاسمندروزیراعظم محمدنوازشریف پراعتمادکااظہارہے،عمران نیازی ان پرعزم عوام اورکارکنوںکے مقابلے کی سکت نہیںرکھتے، آئندہ انتخابات میںیہ سبزسیلاب خیبرپختونخوا کے پچ سے مکمل طورپر بیٹ کاصفایاکردیگا۔انہوںنے کہاکہ انتخابی وعدوںاورعوام کی خدمت سے پہلوتہی کرنے پر عمران نیازی قابل مواخذہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شانگلہ میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔