سرحدوں کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،خواجہ محمد آصف

93

سیالکوٹ۔6 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یہاں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اس سلسلے میں کابل حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہیں مل رہا انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ملک کا تعاو ن درکار ہے پاکستان کسی بھی طور پر سرحدی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا