مظفرگڑھ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):کوٹ ادو کے قصبہ گجرات کے جمکو چوک کے قریب تیزرفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سے گرنے والے دو لڑکوں کو کچل دیا،ایک لڑکا جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق کوٹ ادو کے قصبہ گجرات کے جمکو چوک کے قریب ایک موٹرسائیکل سلپ ہو کر گرگیا جس پر سوار دو لڑکوں کو ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 16 سالہ مدثر ولد اللہ یار موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔
موقع پر موجود مقامی افراد نے زخمی لڑکے کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوسرے موقع پر جاں بحق ہوجانے والے لڑکے کو لواحقین نے قانونی کارروائی اور ہسپتال شفٹ کرنے سے انکار کردیا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرکے لواحقین کے اصرار پر ان کے حوالے کردیا ہے۔