چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکورہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ

97

راولپنڈی ۔ 07 مئی(اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں شہر میں سلامتی کی صورتحال ، آپریشن ردالفساد کے تحت کی جانے والی کارر وائیوں اور صوبہ سندھ میں مردم و خانہ شماری کے عمل میں پاک فوج کی جانب سے معاونت کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج اور پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے ان معاملات میں کامیاب تعاون کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کیلئے کراچی میں امن کا قیام ضروری ہے ۔