پارلیمانی سیکرٹری، وزیر کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی میں سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں،اعظم نذیرتارڑ

132
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے سفیر سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ رولز آف بزنس کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیرکی عدم موجودگی میں سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں۔

بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سیدنویدقمرنے نکتہ اعتراض پرکہاکہ رولز کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیرکو جواب دینا چاہے ۔

وزیرکی عدم موجودگی پر پارلیمانی سیکرٹری جواب دے سکتے ہیں ، اس وقت متعلقہ وزیرموجودہے اسلئے انہیں جواب دینا چاہے ۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ پی ٹی اے کابینہ ڈویژن کے تحت ہے اسلئے وزارت آئی ٹی کا اس سے تعلق نہیں ہے،چونکہ وزیرنے رضارکارانہ طورپرجواب دینے کافیصلہ کیاہے وہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریکارڈکی درستگی کیلئے ضروری ہے کہ پی ٹی اے ایک آزادادارہ ہے اوروہ کابینہ ڈویژن کے انڈر ہے۔وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاکہ اصولی طورپرریگولیٹری ادارے کابینہ ڈویژن کے تحت ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ رولز آف بزنس کے مطابق ہمیں ایوان کوچلانا چاہے ۔

وزیرقانون نے کہاکہ وقفہ سوالات کے حوالے سے گزشتہ دنوں سے یہ مسائل آئے ہیں اورہم نے طریقہ کاربھی وضع کرلیاہے،تحریری قواعد پرایوان کوچلانا ہوتاہے ،جس محکمہ کاوزیرنہیں ہوتا اس کا انچارج وزریراعظم ہوتاہے،کوئی بھی پارلیمانی سیکرٹری ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دے سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کاپہیہ چلنا چاہے ، جس محکمے کا وزیرایوان میں نہیں ہوتا تو پارلیمانی سیکرٹری جواب دے سکتاہے۔