پنجاب بھرمیں 1324ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 1385زخمی ہوئے، ترجمان

105
گلیات کے علاقہ زیارت معصوم میں موٹر سائیکل حادثہ،2 افراد زخمی

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1324ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ1385زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1324ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 569افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 816معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 780ڈرائیوز،64کم عمرڈرائیور، 455مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ297ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت311متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 92حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 73حادثات میں 73متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1389متاثرین میں 1143مرد اور246خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونےوالوں میں 240افراد کی اوسط عمر18سال سے کم جبکہ 771افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور455زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1176موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،136کاریں،32وین،14مسافر بسیں،34ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔