بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

99

نئی دہلی ۔08 مئی (اے پی پی) بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ روہیت شرما، روی چندرن ایشون اور محمد شامی کی ٹیم واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ویرات کوہلی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہیت شرما، شیکھر دھون، کیدار جادیو، منیش پانڈے، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، روندرا جدیجا، ہارڈیک پانڈیا، بھونیشور کمار، امیش یادیو، جسپریت بمرا، اجنکیا راہانے، روی چندرن ایشون اور محمد شامی شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔