اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر پمز ہسپتال کی مین بلڈنگ ایم سی ایچ اور چلڈرن ہسپتال کی مرمت اور ری ویمپنگ پلان کا جائزہ لیا۔اتوار کو ترجمان وزارت صحت کے مطابق دورے کے دوران سی ڈی اے کے انجینئرز اور پمز کی انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر ندیم محبوب نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ واش رومز کی مینٹیننس اور صاف ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں ،چھتوں کی لیکج کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کریں اور مریضوں کی سہولیات کیلیے خراب سٹریچر کی ریپیرنگ کو فوری طور پر یقینی بنائیں ،ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزیز بہتری لائی جائے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز کو ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی فنڈز ریلیز کر دیے ہیں اور 150 ملین فنڈز مزیز فراہم کریں گے۔