ملتان کی گلشن مارکیٹ کے قریب دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی

116

ملتان۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ملتان کی گلشن مارکیٹ کے قریب دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو ایک بریانی شاپ میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ کالر کے مطابق ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سے اسکے پھیلنے کا اندیشہ ہے،قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائیں گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ گلشن مارکیٹ میں موجود معروف بریانی سنٹر میں ایل پی جی سلنڈر کے باعث آگ لگی جس سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور زخمی شخص کو موقع پر فوری طبی امداد دی۔