لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون مسیح نے انٹر رینج پولیس مقابلے2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیف سٹی ریسلر نے 79 کلوگرام کیٹگری میں 4 مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ہارون مسیح نے ملتان کے پہلوان کو زیر کرکے گولڈ میڈل جیتا۔مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز نے ریسلر ہارون مسیح کو شاباش دی اور انعام سے …
انٹر رینج پولیس مقابلے2024 :پنجاب سیف سٹیز کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ہارون مسیح نے انٹر رینج پولیس مقابلے2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیف سٹی ریسلر نے 79 کلوگرام کیٹگری میں 4 مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ہارون مسیح نے ملتان کے پہلوان کو زیر کرکے گولڈ میڈل جیتا۔مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز نے ریسلر ہارون مسیح کو شاباش دی اور انعام سے نوازا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ریسلر ہارون کو میڈل پہنایا اور شاباش دی۔









