ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمیکا۔24دسمبر (اے پی پی):کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی )نے آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی ٹیم آئندہ سال جنوری میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک وارم اپ اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول میں شامل دوٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 16 جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے …

جمیکا۔24دسمبر (اے پی پی):کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی )نے آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی ٹیم آئندہ سال جنوری میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک وارم اپ اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول میں شامل دوٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 16 جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے دورے کیلئے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت کریگ براتھویٹ کو سونپی گئی ہے جبکہ جوشو ا ڈی سلوا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں جس میں سے ایک کراچی اور دوسرا ملتان میں شیڈولڈ ہے مگر کراچی میں سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے سبب یہ ٹیسٹ بھی ملتان منتقل ہونے کا امکان ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے شروع ہوگا۔اعلان کردہ سکواڈمیں کریگ براتھویٹ (کپتانی)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک ایتھاناز، کیسی کارٹی، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز اورجومل واریکن شامل ہیں۔