لندن۔24دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 26دسمبربروز جمعرات ہفتہ کو مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بورن مائوتھ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 26دسمبر کومزید 7میچ کھیلے جائیں گے
لندن۔24دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 26دسمبربروز جمعرات ہفتہ کو مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،
دوسرا میچ بورن مائوتھ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں چیلسی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ناٹنگھم فارسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔
چھٹا میچ سائوتھمپٹن اورویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ 26 دسمبر کا ساتواں اور آخری میچ وولور ہیمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔
ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔









