زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) بلاوایو میں ہو گا

بلاوایو ۔25دسمبر (اے پی پی):زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں ہو گا ۔ میزبان ٹیم زمبابوے کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ افغان ٹیم اس سے قبل زمبابوے کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں ہرا چکی ہے …

بلاوایو ۔25دسمبر (اے پی پی):زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں ہو گا ۔

میزبان ٹیم زمبابوے کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ افغان ٹیم اس سے قبل زمبابوے کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں ہرا چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال 2 سے 6 جنوری تک بلاوایو میں کھیلا جائے گا ۔