صومالیہ میں کار بم دھماکا میں 6 افراد ہلاک

112

موغادیشو ۔ 9 مئی (اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ شہر کے وسطی حصے میں ایک اطالوی ریستوران کے قریب ہوا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری کار میں جس وقت دھماکا ہوا ا±س وقت وہاں لوگوں کا کافی رش تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔