بھکر۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے منڈی ٹاؤن کے چرچز کا دورہ کیا ۔مسیحی برادری کے پادری حضرات بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری کے افراد محب وطن ہیں اور ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پرہم انہیں خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ کی طرح اپنا معاون کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نےمسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔مسیحی برادری نے بھی حکو مت پنجاب کی جا نب سے اقلیتوں کے لئے تر قی کے مسا وی مواقع فراہم کر نے کی پا لیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار ہے اور وطن عزیز میں بسنے والی کرسچن کمیونٹی ملک کی فلاح و بہبود میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔
اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حسب سابق اپنے وطن پاکستان کی بہتری کیلئے وہ اپنی خدمات احسن انداز میں پیش کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے مسیحی برادری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔