اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی لگن، کامیابیوں اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نظرثانی شدہ کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کا اعلان کیا ہے۔پی ایس بی سے جاری بیان کے مطابق نئی پالیسی حال ہی میں پی ایس بی کی 31 ویں بورڈ میٹنگ کے دوران منظور ہوئی ہے جس کے تحت میڈل جیتنے والوں اور ان کے کوچز کے لیے مالی مراعات متعارف کرائی گئی ہیں ۔
نئی پالیسی کے مطابق انفرادی ایونٹس کے لیے سمر اور ونٹر اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں کے لئے 10 ملین ،چاندی کے لئے 7.5 ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پانچ ملین روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔اسی طرح ایشین گیمزمیں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالےکھلاڑیوں کے لئے 5.7 ملین، چاند ی کے لئے5 ملین روپے اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والوں کے لئے 3 ملین روپے کے انعامات ہوں گے، کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 ملین ، چاندی کے لئے 3ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین روپے ہے۔ اسلامک سولیڈیٹری گیمزمیں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 ملین ، چاندی کے لئے 3ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین روپے ہے۔
ایشین انڈور اور مارشل آرٹس گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5لاکھ روپے ہے۔سائوتھ ایشین گیمزمیں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے ایک ملین ، چاندی کے لئے 7 لاکھ 50ہزار ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 روپے ہے۔ یوتھ ایونٹس میں سمر اور ونٹر یوتھ اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 ملین ، چاندی کے لئے 3ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین روپے ہے۔ ایشین اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے5 لاکھ روپے ہے۔
عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ (سالانہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 ملین ، چاندی کے لئے 3ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین روپے ہے۔ ایشین چیمپئن شپ (سالانہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ روپے ہے۔ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ (سالانہ)میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ ، چاندی کے لئے2 لاکھ 50 ہزار اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک لاکھ روپے ہے۔
پیرا اسپورٹس ایونٹس میں پیرا کیٹگریز میں مقابلہ کرنے والے ایتھلیٹس کو وہی نقد انعامات ملیں گے جو کہ باقاعدہ کھیلوں کی تقریبات میں حاصل ہوتے ہیں۔ خصوصی اولمپک ورلڈ گیمز (دو سالہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ ، چاندی کے لئے 3لاکھ اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 لاکھ روپے ہے۔ بلائنڈسپورٹس ایونٹس میں آئی بی ایس اے ورلڈ گیمز (چار سالہ) میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ روپے ہے۔
ڈیف سپورٹس ایونٹس میں ڈیف اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 2 ملین ، چاندی کے لئے ایک ملین اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے5 لاکھ روپے ہے۔قومی مقابلوں کے انفرادی ایونٹس میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے ایک ملین ، چاندی کے لئے 5 لاکھ اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
ٹیم ایونٹس میں طلائی تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ ، چاندی کے لئے 2لاکھ 50ہزار اور کانسی کاتمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئےایک لاکھ روپے ہے۔ تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو کم از کم چھ ماہ تک تربیت دینے والے کوچز کو انفرادی ایتھلیٹ کے ایوارڈ کا 30 فیصد اور ٹیم کے ایوارڈ کا 50فیصد (اگر قابل اطلاق ہو تو متعدد کوچز کے درمیان اشتراک کیا گیا) ہے۔
پی ایس بی کی ایک کمیٹی پیشہ ورانہ کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نقد انعامات کا تعین کرے گی جو پالیسی کے تحت درج نہیں ہیں، زیادہ سے زیادہ کیپ 2.5 ملین روپے دے گی ۔ یہ نظرثانی شدہ پالیسی 2007 کی پالیسی کی متبادل ہو گی۔