اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):راوی فٹ بال کلب اسلام آباد کے سابق سیکرٹری منور حسین گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر وفاقی دارالحکومت کے فٹبال کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں …
راوی فٹ بال کلب کے سابق سیکرٹری منور حسین انتقال کر گئے
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):راوی فٹ بال کلب اسلام آباد کے سابق سیکرٹری منور حسین گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر وفاقی دارالحکومت کے فٹبال کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے علاوہ
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔









