مصباح الحق (آج) بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے تیسرے کرکٹر بن جائیں گے

83

روسیو ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار بلے باز مصباح الحق (آج) بدھ کو کالی آندھی کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی بحیثیت کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا سابق سری لنکن قائد ارجونا رانا ٹونگا کا ریکارڈ برابر کر دیں گے، اس کے ساتھ ہی مصباح بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے مشترکہ طور پر ایشیا کے تیسرے کرکٹر بن جائیں گے، مصباح نے بطور کپتان 55 اور رانا ٹونگا نے 56 میچز کھیل رکھے ہیں، بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کو ایشیائی ممالک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 60 میچز میں بھارت کی قیادت کی۔