محمدعامر کو سابق ہم وطن باﺅلر توصیف احمد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت

117

روسیو ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلر توصیف احمد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عامر (آج) بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں توصیف احمد کا ریکارڈ توڑ لیں گے، اگر عامر کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے 19ویں باﺅلر بن جائیں گے، توصیف احمد نے 93 جبکہ عامر نے 92 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔