کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے انتخابات میں "دی ڈیموکریٹس” پینل پر صحافتی برادری کے اعتماد کو جمہوری عمل کا حصہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب اور گورننگ باڈی کے منتخب ارکان حفیظ بلوچ، حماد حسین، کفیل احمد، مونا صدیقی، منظور شیخ اور محمد فاروق کو خصوصی طور پر مبارکباد دی ،انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے،امید ہے کہ کراچی پریس کلب کی نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھائے گی۔