اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مخلوط حکومت میں اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے کامیابی سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی تمام مسائل کوباہمی مشاورت سے حل کریں گے۔