واپڈا، آرمی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ ٹائٹل کیلئے مدمقابل،سیمی فائنلز میں لاہور اور کراچی کو شکست کا سامنا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا اور آرمی نے لاہور اور کراچی کی ٹیموں کو شکست دیکر نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے فیصلہ کن فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپین واپڈا نے اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے لاہور کو 33کے مقابلے میں …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا اور آرمی نے لاہور اور کراچی کی ٹیموں کو شکست دیکر نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے فیصلہ کن فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپین واپڈا نے اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے لاہور کو 33کے مقابلے میں 65پوائنٹس سے شکست دی۔

واپڈا کی حجاب فاطمہ نے 24 کائنات ظفر نے13 پوائنٹس جبکہ لاہور کی طرف سے ایمن محمود نے 10پوائنٹس سکورکئے۔ سیمی فائنل میچ کو ریفریز عمر محمود، گل جمال، پریم شہزاد نے سپروائز کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آرمی نے اپنے اٹیکنگ کھیل اور ہاف ٹائم تک 38پوائنٹس کی سبقت کی بدولت کراچی کیخلاف 19کے مقابلے میں 59 پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی۔

آرمی کیلئے عائشہ دلشاد نے 20، زوبیہ شہناز نے 10 پوائنٹس سکور کرتے ہوے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسرے سیمی فائنل میچ کو ریفریز یاسر غفور، عدیل رضا، محمد عمر نے سپروائز کروایا واپڈا اور آرمی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ 30 دسمبر (پیر)کو کھیلا جائیگا۔