لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں انعقاد ہوا جس میں مختلف کیٹگری کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ سب سے زیادہ 93 کلو گرام کیٹگری میں پنجاب کے مصطفی فاران بیگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا، مقابلہ میں پنجاب ،بلوچستان ،آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت واپڈا اور پولیس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ …
مصطفی فاران بیگ نےقائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں انعقاد ہوا جس میں مختلف کیٹگری کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
سب سے زیادہ 93 کلو گرام کیٹگری میں پنجاب کے مصطفی فاران بیگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا، مقابلہ میں پنجاب ،بلوچستان ،آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت واپڈا اور پولیس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مصطفی فاران بیگ نے سکاڈ میں 260 کلو وزن، بینچ پریس میں 150 کلو وزن اور ڈیڈ لفٹ میں 280 کلو وزن اٹھا کر قائد اعظم نیشنل پاور لفٹنگ چیمپین شپ کا گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مصطفی فاران بیگ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی مختلف ممالک میں کر چکے ہیں ،وہ2018 میں ایشین گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر ہیں۔2022 میں نیوزی لینڈ میں کامن ویلتھ گیم میں سلور میڈل حاصل کر کے ملک پاکستان کا نام روشن کیا ۔ امریکہ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مصطفی فاران بیگ نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے واپڈا کے سیمسن ایوب کو اپنے ساتھ پہلی پوزیشن پر کھڑا کیا تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر قائد اعظم چیمپین ٹرافی پاور لفٹنگ میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے آج کا مقابلہ بہت سخت تھا میں پاکستان میں پاور لفٹنگ گیم کو مزید بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
پاور لفٹنگ بہت مضبوط اعصاب کی گیم ہے پورے پاکستان سے شامل ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خصوصا پاور لفٹنگ فیڈریشن کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ملکی سطح پر اس ایونٹ کو آرگنائز کروایا۔









