لندن۔31دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایمارادوکانو کمر کی تکلیف کی وجہ سے اے ایس بی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ۔22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو اے ایس بی کلاسک آکلینڈ اوپن ٹینس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں مقابلہ امریکہ کی رابن مونٹگمری سے تھا۔ ایما رادوکانو بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اور وہ 12 جنوری سے شروع ہونے والے …
انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کمر کی تکلیف کے باعث اے ایس بی آکلینڈ ایونٹ سے دستبردار ہو گئی
لندن۔31دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایمارادوکانو کمر کی تکلیف کی وجہ سے اے ایس بی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ۔22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو اے ایس بی کلاسک آکلینڈ اوپن ٹینس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں مقابلہ امریکہ کی رابن مونٹگمری سے تھا۔
ایما رادوکانو بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں اور وہ 12 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ایما رادوکانو نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فٹنس مسائل کے نجات پاکر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اے ایس بی آکلینڈ اوپن ایونٹ سے دستبرداری پر بہت مایوسی ہوئی۔ایما رادوکانوی 2021 کے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے فٹنس مسائل کا شکار رہی ہیں اور وہ گزشتہ سیزن میں صرف تین میچ کھیل سکی تھی۔
وہ بغیر کسی پریکٹس سیشن کے سیزن کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کریں گی۔انہوں نے مشہور فٹنس ٹرینر یوتاکا ناکامورا کی خدمات حاصل کی ہیں۔ایما رادوکانو خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 56 ویں نمبر پر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلین اوپن کے لیے ان کی کوئی سیڈ نہیں ہے ۔









