کوہستان لوئر۔ 31 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے اپر بازار کا دورہ کیا اور مرغ شاپس، جنرل سٹورز، نانبائی، ہوٹلوں اور دیگر دکانوں پر اشیا ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں زائد قیمتوں اور غیر معیاری مصنوعات کی فروخت پر جرمانے عائد کئے ۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے میڈیکل سٹور ز کا دورہ کیا اور زائد المعیاد ادویات کی موجودگی پر متعدد میڈیکل سٹورز پر جرمانے عائد کئے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی دی۔