اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور موٹروے M -2 اسلام آباد سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کی مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔