صارفین کو معیاری اور بروقت سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں،چیئرمین آئیسکو

129
آئیسکو

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):چیئرمین اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ڈاکٹر طاہر مسعود نے نئے سال 2025 کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں صارفین سے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، بہترین کسٹمر سروسز، آئیسکو کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، انتظامی اور آپریشن امور میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور دیگر کیلئے ہم نے انتھک کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ہماری ٹیم اپنے صارفین کو محفوظ، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور معیاری کسٹمر سروسزکے حوالے سے پر عزم ہیں اور انشااللہ ہماری ٹیم اسی جوش و جذبے اور قومی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی اور صارفین کے مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔ڈاکٹر طاہر مسعود نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان آئیسکو افسران اور خصوصی طور پر آئیسکو سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کے وہ امید کرتے ہیں کہ جس جانفشانی اور لگن سے کام کرتے ہوئے انہوں نے آئیسکو کو پاکستان کی بہترین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی بنایا ہے آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھیں گے۔