آسٹریلیا، دو واقعات میں 2 خواتین ڈوب کر ہلاک

120
نوشہرہ ورکاں، ہرچوکی میں حسن اعجاز گورایہ کی کاوش سے تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ قتل میں صلح فریقین بغل گیر ہو گئے

کینبرا۔1جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ میں مختلف حادثات میں2 خواتین ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ اردو نیوز کے مطابق کوئنز لینڈ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ایک خاتون جو منگل کو برسبین کے شمال مغرب میں دریا میں تیرتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی اور بدھ کی دوپہر کو مردہ پائی گئی۔ 53 سالہ خاتون دوپہر تقریباً 2:30 بجے تیزی سے چلتے ہوئے پانی میں گر گئی۔

جس کی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر، ڈرون اور پانی سے بچاؤ کے عملے پر مشتمل سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور اس کی نعش برآمد کر لی۔ کوئنز لینڈ پولیس نے کہا کہ موت کو غیر مشتبہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو سکوبا ڈائیونگ کے واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ۔ کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی صبح کو عملے کو برسبین سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں تیراکی کے مشہور مقام ویو بریک آئی لینڈ پر بھیجا گیا ۔

ایمبولینس کے عملے نے خاتون کا علاج کیا لیکن اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ رائل لائف سیونگ آسٹریلیا کے اعداد و شمار کے مطابق، یکم دسمبر کو موسم گرما کے آغاز سے اب تک آسٹریلیا بھر میں 30 سے ​​زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔