برسبین۔1جنوری (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 33 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر وکیک کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے …
گریگور دیمتروف برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برسبین۔1جنوری (اے پی پی):بلغاریہ کے ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 33 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر وکیک کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے
جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بدھ کو کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بلغاریہ کے ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی الیگزینڈر وکیک کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









