ہملٹن۔1جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں ناردرن نائٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بدھ سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں ویلنگٹن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکرناردرن نائٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے161رنز کا ہدف دیا۔ نک گرین ووڈ 48، گیرتھ سیورین نے 30 …
سپر سمیش ٹی 20 کپ، ناردرن نائٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ہملٹن۔1جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 25-2024 میں ناردرن نائٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بدھ سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں ویلنگٹن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکرناردرن نائٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے161رنز کا ہدف دیا۔
نک گرین ووڈ 48، گیرتھ سیورین نے 30 رنز اور ٹورے جانسن نے 25 رنز بنائے۔ ناردرن نائٹس کے کرسٹیان کلارک نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین جبکہ نیل واگنر اور فریڈرک واکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ناردرن نائٹس نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ناردرن نائٹس کے مایہ ناز بلے باز جو کارٹر نے 66 اور بریٹ ہیمپٹن ناقابل شکست 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔یوں ناردرن نائٹس نے ویلنگٹن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا









