31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںوزیراعلی پنجاب کے سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز لیے کاشتکار اپنی درخواستیں...

وزیراعلی پنجاب کے سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز لیے کاشتکار اپنی درخواستیں 6 جنوری 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں، ترجمان

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے کاشتکار اپنی درخواستیں 6 جنوری 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت صوبہ پنجاب میں 9 ارب روپے کی لاگت سے 8 ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اس منصوبے کا مقصد کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور توانائی کے بحران کو کم کرنا ہے،اس پروگرام کے لیے درخواست دہندہ کے نام زمین کی رجسٹری ہونا لازمی ہے

اس منصوبے کے تحت 30 اکتوبر 2024 سے قبل تنصیب شدہ بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔کاشتکاروں کی سہولت کے لیے سولرائزیشن اف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ خواہشمند کاشتکار 06 جنوری 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔سولرائزیشن آف ٹیوب ویل پروگرام کے تحت شمسی زرعی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لیے حکومت تین مختلف پاور کٹس پر سبسڈی فراہم کرے گی جن میں 10 کلو واٹ پر 5 لاکھ روپے، 15 کلو واٹ پر 7.5 لاکھ روپے، اور 20 کلو واٹ پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی شامل ہے جبکہ بقایا رقم کاشتکار خود ادا کریں گے۔

- Advertisement -

اس منصوبہ کے تحت کسانوں کو توانائی کے کم خرچ اور پائیدار حل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا بلکہ کاشتکاروں کو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بلوں سے بھی نجات ملے گی۔اس ضمن میں درخواست دہندگان محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا آن لائن اپلائی کرنے کیلئے https://cmstp.punjab.gov.pk کے لنک پرکلک کریں۔ مزید معلومات کے لیے خواہشمند کاشتکار زرعی ہیلپ لائن نمبر 0800-17000 پر بروز سوموار تا ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک رابطہ کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں