یونائیٹڈ ٹینس کپ،قازقستان ،پولینڈ اور امریکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں قازقستان ،پولینڈ اور امریکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔پولینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ قازقستان کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف جرمنی …

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں قازقستان ،پولینڈ اور امریکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔پولینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

قازقستان کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف جرمنی کو 1-2سے ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔اسی طرح امریکا کی ٹیم نے چین کی ٹیم کو با آسانی 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے تیسرے ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ، جن کو 6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں امریکا،کینیڈاور کروشیا شامل ہیں، گروپ بی میں پولینڈ،جمہوریہ چیک اور ناروے کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں یونان،قازقستان اور سپین کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں اٹلی ، اورسوئٹزلینڈ شامل ہیں،گروپ ای میں چین، دفاعی چیمپئن جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں انگلینڈ،آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔

آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں جاری ٹورنامنٹ 5جنوری 2025کو اختتام پذیر ہوگا ۔ ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔