ویلنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 جنوری کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم …
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا
ویلنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 جنوری کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8جنوری کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔









